ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ملازمین چار ماہ کی تنخواہوں سے محروم

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ملازمین چار ماہ کی تنخواہوں سے محروم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وسیم احمد: پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ملازمین چار ماہ کی تنخواہوں سے محروم، فیڈریشن کے مسیحی ملازمین کرسمس کی تیاری کیلئے تنخواہ نہ ملنےپرشدید پریشان۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ملازمین کو چار ماہ سے تنخواہیں ادا نہیں کی گئیں ،جس کے باعث ہاکی فیڈریشن کے ملازمین کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے ہو گئے ہیں۔

دوسری جانب ہاکی فیڈریشن کے مسیحی ملازمین کرسمس پر بھی تنخواہیں نہ ملنے کےخدشےکےپیش نظر پریشان ہیں ۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے نومنتخب سیکرٹری جنرل رانا مجاہد کہتے ہیں بجٹ نہ ہونے کے باعث تنخواہیں ادا نہیں کی گئیں ۔ فنڈز ملتے ہی تمام ملازمین کی تنخواہیں ادا کر دیں گے۔ سیکرٹری پی ایچ ایف کاکہناہے مسیحی ملازمین کو کرسمس سے پہلے تنخواہ دےدیں گے۔