گزشتہ 24 گھنٹوں میں 235 ٹریفک حادثات  رپورٹ

گزشتہ 24 گھنٹوں میں 235 ٹریفک حادثات  رپورٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اسرار خان: شہر لاہور میں ٹریفک حادثات کا سلسلہ بدستور جاری ،گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں 235 ٹریفک حادثات  رپورٹ ہوئے۔
ریسکیو 1122 کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں ہونے والے 235 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے  ہیں، ان حادثات کی زد میں آکر مجموعی طور پر 266 افراد زخمی ہوئے جبکہ 101 شدید زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لئے مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ریسکیو 1122 کا مزید کہنا تھا کہ 165 معمولی زخمیوں کو موقع پر فرسٹ ایڈ فراہم کی گئی ۔

دوسری جانب ریسکیو حکام نے بتایا کہ ٹریفک حادثات کم عمر ڈرائیوروں، تیز رفتاری کا مظاہرہ کرنے اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئے  ہیں۔