چودھری پرویز الہی  کے خادموں کی موجیں لگ گئیں

Pervaiz Elahi
کیپشن: Pervaiz Elahi
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 علی رامے :ایوان وزیراعلی میں چودھری پرویز الہی  کے خادم بھی اعلی اور مہنگا لباس زیب تن کریں گے ۔مہنگے کپڑے سے لباس کی تیاری  اور خالص چمڑے کے جوتوں کی خریداری کے لیے نامور برانڈز کے لیے منادی کرادی گئی ہے۔

ایوان وزیر اعلی میں شاہی کھابوں کے بعد اب ایوان وزیر اعلی میں خادموں کے لیے اعلی اور معیاری لباس کی خریداری بھی ہوگی۔ معیاری لباس اور خالص چمڑے سے بنے جوتوں کے لیے بڑے برینڈز کا انتخاب ہو گا۔

وزیر اعلی پنجاب کے خادموں کے لیے اعلی معیاری کپڑے سے بنی شلوار قمیض خریدی جائے گی اور بہترین کپڑے سے بنی 150 ویسٹ کوٹ جبکہ  خادموں کے لیے 350 جوڑے جرابوں کے اور 175 جوڑے جوتوں کے خریدے جائیں گے۔

ایوان وزیر اعلی پنجاب اعلی معیاری لباس کے لیے بڑے برینڈز سے بڈ مانگ لیں ہیں۔جو برینڈ معیار کیساتھ قیمتوں میں کم بڈ دے گا اس سے لباس اور جوتے خریدے جائیں گے۔ایوان وزیر اعلی پنجاب کی انتظامیہ نے معیاری لباس کی خریداری کے لیے چند شرائط بھی رکھیں جن میں شلوار قمیض کے فیبرک کا انتخاب کسی مشہور ٹیکسٹائل انڈسٹری کے ذریعہ تیار کردہ لازم قراردیا گیا ہے۔جس میں کپڑے کا مواد نرم اور پہننے میں آسان ہونا بھی لازم ہے۔

وزیر اعلی کے خادموں کا لباس زیادہ سے زیادہ کاٹن اور دھاگے کا استعمال کرتے ہوئے کپڑے سے مشروط ہونا چاہیے ۔واسکٹ کو بہترین کوالٹی کے موٹے دھاگے سے اور حسب ضرورت معیاری سلائی سے بنانا لازم قرار دیا گیا ہے۔ جبکہ آرام دہ جوتوں کے لیے خالص چمڑے کیساتھ کسی معروف برینڈ سے تیار ہونا  لازم قرار ہیں۔