ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جنرل ریٹائرڈ فیض حمید سے سیاست میں آنے کامطالبہ

General Retd Faiz Hameed
کیپشن: General Retd Faiz Hameed
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : تحریک انصاف چکوال کے رہنماؤں نے جنرل ریٹائرڈ فیض حمید سے عملی سیاست میں آنے کامطالبہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف چکوال کے رہنماؤں نے جنرل ریٹائرڈ فیض حمید سے عملی سیاست میں آنے کامطالبہ کردیا ہے.پی ٹی آئی رہنماؤں کی جانب سے یہ مطالبہ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کے گاؤں لطیفال میں ایک تقریب کے دوران کیا گیا.

جنرل ریٹائرڈ فیض حمید بھی تقریب میں موجود تھے ۔مقررین نے یہ بھی بتادیاکہ دوران سروس جنرل ریٹائرڈ فیض حمید نے اپنے علاقے کیلئے ترقیاتی فنڈز بھی جاری کرائے۔