سٹیٹ بینک نے مان لیا پاکستان میں مہنگائی خطے سے دگنی

State Bank of Pakistan
کیپشن: State Bank of Pakistan
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

میاں خلیل:    حکومت کا تو یہ کہنا ہے کہ پاکستان میں مہنگائی بھارت، بنگلہ دیش اور خطے کے دوسرے ملکوں سے کم ہے،لیکن اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ اس سے الٹ کہانی سنا رہی ہے۔سٹیٹ  بینک کے مطابق پاکستان میں مہنگائی کی شرح خطے کے دوسرے ملکوں کے مقابلے دو گنا سے بھی زیادہ ہے۔

اسٹیٹ بینک  کے مطابق پاکستان میں مہنگائی کی شرح خطے کے دوسرے ملکوں کے مقابلے میں کافی زیادہ ہے۔ نومبر میں پاکستان میں مہنگائی کی اوسط شرح 11.5 فیصد رہی، جو سری لنکا کو نکال کر دوسرے ملکوں کی شرح کے دوگنے سے بھی زیادہ ہے۔

سری لنکا کی مہنگائی کی شرح بھی پاکستان سے کم ہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق نومبر میں بھارت میں مہنگائی کی شرح 4.5 فیصد اور چین میں 1.5 فیصد رہی۔ سری لنکا میں نومبر کے دوران مہنگائی کی شرح 9.9 فیصد، ملائشیا میں 2.9 فیصد، انڈونیشیا میں 1.8 فیصد،تھائی لینڈ میں 2.7 فیصد اور جنوبی کوریا میں 3.7 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
اسٹیٹ بینک نے بنگلا دیش کی مہنگائی کی شرح نہیں بتائی، تاہم بنگلہ دیش کے مرکزی بینک کے مطابق بنگلادیش میں گزشتہ ماہ مہنگائی کی شرح پہلے سے تھوڑی کم ہو کر 5.4 فیصد رہی۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر