ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عالیہ اور رنبیر کی شادی کب اور کہاں؟ تفصیلات منظر عام پر 

Indian actors
کیپشن: Ranbir and Alia
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)وکی کوشل اور کترینہ کے بعد بالی ووڈ کی ایک اور مشہور جوڑی عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی شادی کی تفصیلات بھی منظرعام پر آگئیں۔

   تفصیلات کے مطابق بھارتی فلم انڈسٹری کی مشہور جوڑی عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور بھی بہت جلد شادی کی خوشخبری سنانے والے ہیں۔رنبیر اور عالیہ کے پرستار شدت کے ساتھ دونوں کے ایک ہونے کا انتظار کررہے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق عالیہ اور رنبیر کی شادی دسمبر 2022 یا پھر جنوری 2023 تک ہونے کا امکان ہے۔

 ذرائع  کے مطابق رنبیر کپور کے چچا اور عالیہ بھٹ کے والد مہیش بھٹ شادی کے لیے طویل سفر نہیں کرسکتے اس لیے دونوں ان کی سہولت کو دیکھتے ہوئے ممبئی میں ہی شادی کریں گے۔ عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور نے شادی کے لیے ممبئی کے شاندار ہوٹل تاج لینڈ اینڈز کو حتمی شکل دے دی ہے۔ذہن نشین رہے کہ عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کے درمیان تعلقات اور ان کی شادی کی چہ مگوئیاں 2017 سے جاری ہیں۔رنبیر کپور بھی گزشتہ برس کہہ چکے تھے کہ اگر کورونا نہ آیا ہوتا اور لاک ڈاؤن نافذ نہ ہوا ہوتا وہ شادی سے متعلق فیصلہ کر چکے ہوتے ۔