(عابد چودھری) لاہور کے علاقہ نواں کوٹ میں پولیس اہلکار کی کرایہ دار لڑکی سےمبینہ زیادتی،مقدمہ درج ہونے کے باوجود ملزم ملک کاشف گرفتار نہ ہو سکا۔
تفصیلات کےمطابق خواتین پر ظلم و تشدد معاشرتی برائی اور قانوناً جرم ہے، گھریلو مسائل کا بھی اس معاملہ میں بڑا عمل دخل ہے، آئے روز حوا کی بیٹیوں پر ظلم وزیادتی کے افسوسناک واقعات رونماں ہورہے ہیں، قانون کے رکھوالے اورعوام کے محافظ ہی خواتین کی عزتیں پامال کررہے ہیں۔ایک ایسا ہی واقعہ لاہور کے علاقہ نواں کوٹ میں پیش آیا جہاں پولیس اہلکار نے کرایہ دار لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔
اہلکار ملک کاشف نے کرایہ دار کی14سالہ بیٹی سےزیادتی کی،نواں کوٹ پولیس نےزیادتی کامقدمہ درج کرلیا،مقدمہ درج ہونے کے باوجود ملزم ملک کاشف گرفتار نہ ہو سکا،پولیس ذرائع کے مطابق میڈیکل میں14سالہ لڑکی سے زیادتی ثابت ہوگئی۔
متاثرہ لڑکی کی والٖدہ کا کہناتھا کہ میں اور میرا شوہر 30 تاریخ کو اپنی امی کے پاس گئے تھے، اسی رات کو اہلکار ملک کاشف ساڑھے 11 بجے گھر آیا اور میری بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا، 30 تاریخ کو یہ وقوعہ ہوا مگر ابھی تک پولیس نے اس کو گرفتار نہیں کیا۔
اس رات کو یہ کرایہ لینے کے لئے آیا تھا اس کو پتہ چلا کہ گھر میں والدین نہیں تو یہ چھت پر میری بچی کو لے گیا اور وہاں برہنہ کرکے زیادتی کا نشانہ بنایا۔