ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کیااومی کرون کا توڑ سامنے آگیا؟

Omicron Variant
کیپشن: Omicron Variant
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  فارماسیوٹیکل کمپنی فائزر نے  دعوی کیا ہے کہ  ان کی  اینٹی کووڈ گولی '' پکسلووڈ'' اومیکرون ویرئنٹ  کے خلاف بھی موثر ہے۔ 
فائزر کے چیف ایگزیکٹیو افسر البرٹ بورلا  کا کہنا ہے  کہ اینٹی کووڈ گولی نے ایسے متاثرہ مریضوں جنہوں نے ایک ہفتے کے اندر اندر  دوا کا استعمال شروع کردیا تھا میں اموات کی شرح کو 90 فیصد تک کم کیا ہے۔ فائزر کے چیف ایگزیکٹیو  کا مزید کہنا تھا کہ  ان کی گولی  پکسلووڈ  زندگیاں بچا سکتی ہے
اینٹی کووڈ گولی کے ٹرائلز دو ہزار 200 سے زائد افراد پر کیے گئے ہیں جن کے مطابق  اگر کورونا کی علامات ظاہر ہونے کے تین سے پانچ دن کے اندر پکسلووڈ کا استعمال شروع کیا جائے تو زیادہ متاثرہ افراد کے ہسپتال میں داخلے کے امکان کو 89 فیصد تک کم کیا جا سکتا ہے
جنوبی افریقہ میں کی گئی ایک تحقیق کے نتائج کے مطابق فائزر ویکسین کی دو خوراکیں اومی کرون ویریئنٹ کے شدید اثرات سے 70 فیصد تک تحفظ فراہم کرتی ہیں۔ہیلتھ انشورنس کمپنی ڈسکوری کے سربراہ ریان نوچ نے کہا ہے کہ فائزر ویکسین کی ڈبل ڈوز لینے والوں میں کورونا سے متاثر ہونے کے بعد ہسپتال میں داخلے کی شرح 70 فیصد کم ہو سکتی ہے۔