سٹی 42: برائلر مرغی کے گوشت کاریٹ گیارہ روپے فی کلو کم کردیا گیا۔برائلر مرغی کے گوشت کانیاریٹ 265 روپے فی کلو ہوگیا ۔فارمی انڈوں کی قیمت میں ایک روپے اضافہ ، 172 روپے فی درجن ہوگئے۔
برائلر مرغی کا گوشت11 روپے فی کلو سستا کردیا گیا۔ برائلر مرغی کے گوشت کا ریٹ 265 روپے فی کلو ہوگیا۔ زندہ برائلرمرغی کا ہول سیل ریٹ 175 روپے فی کلو اور پرچون ریٹ 183 روپے کلو مقرر کیا گیا ہے۔ دوسری جانب فارمی انڈوں کے ریٹ میں 1 روپے فی درجن اضافہ ہوگیا ہے، اور ریٹ 172 روپے فی درجن مقرر کیا گیا ہے جبکہ فارمی انڈوں کی پیٹی 5 ہزار40 روپے کی ہوگئی ہے۔