پاکستان کے لیجنڈری اداکار نے ملک چھوڑنے کا عندیہ دیدیا

پاکستان کے لیجنڈری اداکار نے ملک چھوڑنے کا عندیہ دیدیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زین مدنی) پاکستان کے لیجنڈری اداکار ساجد حسن نے ملکی صورتحال پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے ملک چھوڑ کر بیرون ملک منتقل ہونے کا عندیہ دے دیا۔

ساجد حسن نے اپنے ایک انٹرویو میں اپنے شوبز کیریئر پر زیادہ بات کرنے کے بجائے ملکی حالات، سیاست، حکومتی بدانتظامی، سیاستدانوں کی نااہلی، عوام کے بے حس ہونے اور لاقانونیت پر بات کی، انہوں نے کہا کہ خدا نے انہیں اپنی اوقات سے بڑھ کر دیا، جس وجہ سے انہوں نے سیاست میں آکر دی ہوئی نعمتوں میں سے کچھ واپس لوٹانا چاہا مگر انہیں ایسا بھی نہیں کرنے دیا جا رہا۔

ساجد حسن نےواضح کیا کہ وہ اتنے مایوس ہو چکے ہیں کہ وہ پاکستان سے چلے جانے کا سوچ رہے ہیں اور وہ یہاں سے چلے جائیں گے، ہمارے ملک میں بڑے بڑے نامور لوگوں کے کیرئیر تباہ ہوگئے، مجھے پورے ملک میں کوئی نہیں جانتا اور اگر میں بھی دیگر بڑے لوگوں کی طرح تباہ ہوگیا تو کسی کو کوئی فرق نہیں پڑے گا، جو کوئی بھی اچھا کام کرنا چاہتا ہے تو انہیں کرنے نہیں دیا جاتا،  ہماری حکومت اور انتظامیہ بھی غیر فعال ہے اور ان سے کوئی ڈھنگ کا کام نہیں ہو پا رہا، آج نریندر مودی نے وادی کشمیر پر قبضہ کیا ہے کل کو وہ آزاد کشمیر اور پھر پنجاب کو بھی اپنا کہیں گے۔

ساجد حسن نے کہا کہ اس ملک میں ماں کے سامنے ان کے بچوں کے گلے کاٹے گئے اور چلتی ٹرین میں لوگوں کو جلادیا گیا لیکن کسی پر کوئی فرق نہیں پڑا یہاں لوگ بے حس ہوچکے ہیں،وہ سیاستدان نہیں ہیں اور نہ ہی سیاستدان بننا چاہتے ہیں، انہوں نے اپنی مرضی سے الیکشن نہیں لڑا تھا بلکہ انہوں نے تو الیکشن مہم کے دوران لوگوں سے التجا کی تھی کہ انہیں ووٹ نہ دیا جائے۔

ایک سوال کے جواب میں ساجد حسن کا کہنا تھا کہ پاکستان کی شوبز انڈسٹری میں اس وقت معیاری کام نہیں ہو رہا، شعبے میں آنے والے زیادہ تر افراد ناتجربہ کار ہیں، انہیں اداکاری اور تخلیق کا اندازہ ہی نہیں۔

اداکار نے انٹرویو کے دوران اپنے ہیئر ٹرانسپلانٹ کے معاملے پر بھی بات کی اور بتایا کہ انہوں نے اس دوران بہت مشکلات اور درد برداشت کیے۔انہوں نے اعتراف کیا کہ ٹرانسپلانٹ سے قبل ڈاکٹر نے ان سے معاہدے پر دستخط کروا رکھے تھے کہ وہ نقصان کی صورت میں کسی چیز کے ذمہ دار نہیں ہوں گے

Sughra Afzal

Content Writer