ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں آج بارش ہوگی یا نہیں؟ محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی

لاہور میں آج بارش ہوگی یا نہیں؟ محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی
کیپشن: City42- Lahore weather
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان خان ): شہر میں شدید دھند کے ساتھ سردی کا راج برقرار ہے، ہر شے ٹھٹھر گئی، محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں میں بارش کا کوئی امکان نہیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں سردی کی شدت میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے، سردی کے ساتھ ساتھ دھند میں بھی اضافہ ہوگیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج موسم خشک اور سرد رہے گا جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 8 اور زیادہ سے زیادہ 14 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 80 فیصد ہے۔

 ماہرین کا کہنا ہے کہ موجودہ موسم میں ہیٹر کے بجائے گرم کپڑوں کا استعمال کیا جائے۔