پرویز ملک دورہ ارجنٹائن کے بعد وطن واپس پہنچ گئے

پرویز ملک دورہ ارجنٹائن کے بعد وطن واپس پہنچ گئے
کیپشن: City42 - Pervaiz Malik
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ناصر علی ): وفاقی وزیر صنعت و تجارت پرویز ملک ارجنٹائن کے دورے کے بعد واپس وطن پہنچ گئے، لاہور ائیر پورٹ پر لیگی کارکنوں نے انکا استقبال کیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر صنعت و تجارت پرویز ملک سرکاری دورے پر ارجنٹائن گئے ہوئے تھے۔ ان کے ساتھ ان کی اہلیہ ایم این اے شائستہ پرویز بھی موجود تھیں۔ وفاقی وزیر صنعت و تجارت پرویز ملک قطر ایئر ویز کی فلائٹ کیو آر 628 کے ذریعے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر پہنچے۔ ایئر پورٹ پر لیگی کارکنوں نے انکا استقبال کیا۔ پرویز ملک آج سے ہی اپنی مصروفیات کا آغاز کریں گے۔

مزید جاننے کیلئے ویڈیو دیکھیں