ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کینیڈا میں پاکستان کا 80واں یومِ آزادی اور قائداعظم کی 150ویں سالگرہ منائی گئی

کینیڈا میں پاکستان کا 80واں یومِ آزادی اور قائداعظم کی 150ویں سالگرہ منائی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

احمد منصور: کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا میں پاکستان کا 80واں یومِ آزادی اور بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی 150ویں سالگرہ کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں گریٹر اوٹاوا سے پاکستانی برادری کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

پاکستانی ہائی کمشن اوٹاوا کی چانسلری میں منعقدہ تقریب کے دوران پرچم کشائی کی گئی، جبکہ شرکا کو صدر پاکستان، وزیراعظم اور نائب وزیراعظم کے خصوصی پیغامات بھی پڑھ کر سنائے گئے۔

تقریب میں قائداعظم محمد علی جناح کی زندگی، قیادت اور پاکستان کے لیے تاریخی جدوجہد پر مبنی دستاویزی فلم بھی دکھائی گئی۔

پاکستانی ہائی کمشنر محمد سلیم نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے 80ویں یوم آزادی پر مبارکباد پیش کی اور بانی قوم قائداعظم محمد علی جناح کی لازوال میراث کو خراج عقیدت پیش کیا۔

محمد سلیم نے کہا کہ پاکستان ریاستوں کے درمیان امن، بات چیت، تعاون اور باہمی احترام کے فروغ کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔

پاکستانی ہائی کمشنر نے پرامن، جمہوری اور خوشحال پاکستان کے حوالے سے قائداعظم کے وژن کے لیے حکومت کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔

انہوں نے کینیڈا میں مقیم پاکستانی تارکین وطن کے عوامی سطح پر روابط مضبوط بنانے میں کلیدی کردار کو بھی اجاگر کیا۔

تقریب میں پاکستان کے 80ویں یوم آزادی اور قائداعظم محمد علی جناح کی 150ویں سالگرہ کے سلسلے میں سال بھر جاری رہنے والی تقریبات کا بھی احاطہ کیا گیا۔

شرکا نے پاکستان کے تحفظ اور قومی امنگوں کو آگے بڑھانے کے لیے مسلح افواج اور عوام کی بہادری و قربانیوں کو بھی زبردست خراج تحسین پیش کیا۔