سٹی42: واسا میں 2 افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کر دیے گئے۔ ایم ڈی واسا غفران احمد کی ہدایت پر باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
عدیل شریف کو ڈائریکٹر پی اینڈ ڈی واسا کا اضافی چارج سونپا گیا ہے، وہ اس وقت ڈائریکٹر آپریشنز شالیمار ٹاؤن تعینات ہیں۔
فیصل خرم کو ڈائریکٹر پی اینڈ ای واسا کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے، وہ اس وقت ڈائریکٹر آپریشنز عزیز بھٹی ٹاؤن کی حیثیت سے خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق یہ تقرریاں عارضی بنیادوں پر کی گئی ہیں تاکہ ادارے کے انتظامی امور میں تسلسل برقرار رکھا جا سکے۔