بابر اعظم کی شادی کی خبر  پر قومی کرکٹر کے مینجر کا بیان آ گیا

Babar Azam, City42
کیپشن: File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی شادی سے متعلق سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں پر ان کے منیجر کا بیان سامنے آگیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے منیجر نےعوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ غیر مصدقہ خبروں کو شیئر نہ کریں۔

 انہوں نے لکھا کہ"یہ بات بابر اعظم اور ان کی فیملی کیلئے بھی ایک خبر ہے، نومبر  میں بابر اعظم کی شادی سے متعلق گردش کرتی خبر غلط ہے۔

   کپتان بابر اعظم نے بھی سوشل میڈیا پر اپنے منیجر کے اس بیان کی توثیق کردی ہے۔ 

 واضح رہے کہ اس سے قبل خبر آئی تھی کہ بابر اعظم کے انتہائی قریبی ساتھی نے تصدیق کی ہے کہ قومی کپتان کے گھر والے ان کی شادی رواں برس بھارت میں ہونے والے آئی سی سی ورلڈکپ کے بعد کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

 ذرائع کے مطابق قوی امکانات ہیں کہ بابر اعظم کی شادی ورلڈکپ کے بعد نومبر میں ہو رہی ہے، کپتان کے اہلخانہ نے منصوبہ بندی کی ہے کہ دسمبر میں ہونے والے پاکستان کے آسٹریلیا ٹور سے قبل اور ورلڈکپ کے بعد جو کچھ دن بچیں گے، اس میں شادی کردی جائے۔خبر میں یہ بھی بتایا گیا تھا کہ بابر اعظم کی شادی  ان کی کزن سے ہورہی ہے جو رشتے میں ان کی خالہ کی بیٹی ہیں۔

 واضح رہے کہ 2021 میں خبر سامنے آئی تھی کہ بابر اعظم کا رشتہ ان کی چچا زاد سے طے ہوگیا ہے اور وہ 2022 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجائیں گے۔ اس کے بعد اب اچانک یہ خبر گردش کرنے لگی ہے کہ بابر اعظم کرکٹ ورلڈ کپ کے فوراً بعد شادی شدہ ہونے والے ہیں۔