ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں،عوام کو ریلیف ملے گا یا نہیں؟فیصلہ آج ہو گا  

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں،عوام کو ریلیف ملے گا یا نہیں؟فیصلہ آج ہو گا  
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے پریشان عوام کو ریلیف ملے گا یا نہیں؟،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آج پھر ردو بدل ہوگا۔

 تفصیلات کےمطابق اوگرا کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری آج وزارت خزانہ کو بھیجی جائے گی، پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رہیں گی یا اُن میں اضافہ ہوگا فیصلہ وزارت خزانہ کرے گی، حتمی منظوری نگران وزیراعظم دینگے،مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ پٹرول کی قیمت میں 14 روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 18روپے تک اضافہ بنتا ہے۔

 عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمت 21 جولائی کے مقابلے میں تین ڈالر فی بیرل زیادہ ہوئی ہے۔

 خیال رہے کہ گزشتہ روز عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔

   برنٹ آئل مارکیٹ میں آج ایک فیصد کمی کے بعد خام تیل کی قیمت 85.74 ڈالر فی بیرل ہوگئی  جبکہ امریکی خام تیل 1.3 فیصد کم ہو کر 82.12 ڈالر فی بیرل رہا۔