قومی کرکٹر محمد رضوان کا عوام کےلئے اہم پیغام

 قومی کرکٹر محمد رضوان کا عوام کےلئے اہم پیغام
کیپشن: muhammad rizwan
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : قومی کرکٹر محمد رضوان نے ٹویٹر سپیس میں اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ  پاکستانیوں کو چاہئے کے صرف سیاستدانوں کو تنقید کا نشانہ نہ بنائیں  بلکہ ان پر بولنے سے پہلےسب  اپنے آپ کوٹھیک کریں۔

 تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بوڑد ( پی سی بی ) کی جانب سے ٹویٹر سپیس بنائی گئی جس میں مختلف پاکستانی کر کٹر زموجود تھے ۔ اسی میں محمد رضوان نے بھی اپنے رائے کا اظہار کیا ۔ محمد رضوان نے پاکستانیوں سے کہا کہ ہم ہر وقت سیاستدانوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہیں اور ہر غلطی کا ذمہ ان کے سر ڈالتے ہیں جو کہ غلط ہے ۔ ہم سب کو سیاستدانوں کی عزت کرنی چا یئے اور ان کی بتائی گئی باتوں پر عمل کرنا چاہیے ۔ 

  محمد رضوان نے مزید کہا کہ ہمیں سیاستدانوں پر بات کرنے سے پہلے خود اپنے آپ کو ٹھیک کرنا چاہیے  اور اپنے وزیر اعظم  ایم این اے اور ایم پی اے کی عزت کرنی چا ہیے ۔ ہر  پاکستانی کو چاہیے کہ پہلے وہ پاکستان سے سچائی کا رشتہ بنائے اسکے بعد کسی دوسرے پاکستانی پر سوال اٹھائے ۔