شہباز گل کی ضمانت سے متعلق فواد چوہدری کا اہم بیان

 شہباز گل کی ضمانت سے متعلق فواد چوہدری کا اہم بیان
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ شہباز گل نے نجی ٹی وی پر جو کچھ کہا وہ سب کے سامنے ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف مقدمات بنانا رانا ثنااللہ کی پالیسی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ شہباز گل اوورسیز پاکستانی اور کمزور ہیں اس لیے انہیں پکڑا گیا، شہباز گل کو پہلے بھی ٹارچر کیا گیا اب حکومت دوبارہ ٹارچر کرنا چاہتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ 10 محرم کو موبائل سگنل نہیں تھے اس لیے شہباز گل نے لینڈ لائن سے کال کی، نجی ٹی وی پر شہباز گل نے جو بولا وہ بھی سامنے ہے۔

حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا آپ صرف تشدد کرنے کے لیے شہباز گل کا ریمانڈ چاہتے ہیں، کیس کمزور  ہے اس لیے حکومت کے وکیل دلائل دینے کو تیار ہی نہیں ہیں، امید ہے آج شہباز گل کی ضمانت منظور ہو جائے گی۔رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا یہ معاملہ جلد حل ہونا چاہیے، تشدد کی اجازت کسی صورت نہیں دی جا سکتی، پوری پارٹی شہباز گل کے ساتھ ہے۔