(ویب ڈیسک)کورونا وائرس نے ہر شعبے کو متاثر کیا ہے ، کورونا کی چوتھی لہر کی شدت میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق شہر میں کورونا کیسز کی شرح 7.8 فیصد ہو گئی،24گھنٹوں میں کورونا سے مزید ایک قیمتی جان نگل گیا ہے جبکہ445نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
ملکی مجموعی صورتحال کی بات کی جائے تو ملک بھر میں چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 67افراد کورونا کے باعث انتقال کر گئے جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 24ہزار 406 ہو گئی۔ ملک میں مثبت کیسز کی شرح 6اعشاریہ آٹھ فیصد ریکارڈ کی گئی۔ این سی او سی کے مطابق پاکستان میں 3ہزار 711 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ،مجموعی کیسز کی تعداد 10لاکھ 98ہزار 410ہو گئی۔
پنجاب میں کورونا سے سب سے زیادہ اموات ہوئیں جن کی تعداد 11 ہزار 347 تک جا پہنچی ہے، سندھ میں 6 ہزار 413، خیبر پختونخوا میں 4 ہزار 654 جبکہ بلوچستان 334، آزاد کشمیر 664 اور گلگت بلتستان میں 163 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں۔
کورونا سے متاثرہ افراد کی سب سے زیادہ تعداد سندھ میں دیکھنے میں آئی جہاں 4 لاکھ 10 ہزار 766 وبا کا شکار ہیں، پنجاب میں 3 لاکھ 71 ہزار 605 ، کے پی کے ایک لاکھ 52 ہزار 197، اسلام آباد 93 ہزار 783 جبکہ 31 ہزار 556 کیسز بلوچستان میں رپورٹ ہوئے۔