یکساں نصاب پر عملدرآمد کب ہوگا؟

 یکساں نصاب پر عملدرآمد کب ہوگا؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ یکساں نصاب پر چاروں صوبے متفق ہیں، پہلی سے پانچویں جماعت تک یکساں نصاب پر2021میں عملدرآمد ہوگا، آٹھویں 2022اور میٹرک تک 2023تک یکساں نصاب ہوگا۔
 
ایوان اقبال لاہور میں وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود سے سرونگ سکولز ایسوسی ایشن کے وفد نے ملاقات کی۔ وفد میں پاک ایوان تعلیم کے سربراہ قاضی نعیم انجم بھی موجود تھے۔شفقت محمود نے وفد کو کیمبرج انتظامیہ کی جانب سے ازسرنوُنتائج کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرائی۔ان کا کہنا تھا کہ خراب امتحانی نتائج پرکیمبرج کے کنٹری ہیڈ سے رابطہ کیا ہے، کیمبرج انتظامیہ منگل تک حکومت کو آگاہ کرے ی۔

شفقت محمود نے کہا کہ یکساں نصاب پر چاروں صوبے متفق ہیں، پہلی سے پانچویں جماعت تک یکساں نصاب پر2021میں عملدرآمد ہوگا۔آٹھویں 2022اور میٹرک تک 2023تک یکساں نصاب ہوگا۔شفقت محمود نے بتایا کہ نجی تعلیمی اداروں کو فنانشل پیکج دینے کیلئے گورنراسٹیٹ بنک سے دوبارہ رابطہ کریں گے، چھوٹےسکولز کی کمرشلائزیش فیس کم اور آسان قرضے دینے پر غور کر رہے ہیں۔

سرونگ سکول ایسوسی ایشن کے سربراہ میاں رضاء الرحمان کا کہنا تھا کہ یکساں نصاب تعلیم کا حکومتی فیصلہ خوش آئند ہے۔پاک ایوان تعلیم کے سربراہ قاضی نعیم انجم کا کہنا تھا کہ وزیر تعلیم نے نجی سکولوں کے مسائل حل کرنے کی مکمل یقین دہانی کروائی ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer