ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محدود اوقات کار کے باوجود لوڈ شیڈنگ پر تاجر برادری پریشان

محدود اوقات کار کے باوجود لوڈ شیڈنگ پر تاجر برادری پریشان
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شہزاد خان ابدالی: شہر کی مختلف مارکیٹوں، بازاروں اور تجارتی مراکز میں بدستور لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث تاجر برادری کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

تاجروں کے مطابق محدود اوقاتِ کار کے باوجود بجلی کی بندش نے کاروباری سرگرمیوں کو متاثر کر دیا ہے۔ ہال روڈ ،عابد الیکٹرونکس مارکیٹ ،فیروز پور روڈ مارکیٹس  کی مارکیٹوں میں لوڈشیڈنگ کا مسئلہ زیادہ شدت اختیار کر گیا ہے۔

تاجر رہنماؤں نے ٹی وی چینل City 42 سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ایک گھنٹہ بجلی آتی ہے اور ایک گھنٹہ چلی جاتی ہے، جس کی وجہ سے کاروبار چلانا مشکل ہو گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ گرمی کے موسم میں بجلی کی غیر اعلانیہ بندش نہ صرف گاہکوں کی آمد کم کر رہی ہے بلکہ دکانوں میں کام کرنا بھی دشوار ہو چکا ہے۔ تاجروں نے حکومت اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر لوڈشیڈنگ کے مسئلے کو حل کیا جائے تاکہ کاروباری سرگرمیاں معمول پر آ سکیں۔