ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واٹس ایپ سٹیٹس مزید بہتر بنا دیا گیا

واٹس ایپ سٹیٹس مزید بہتر بنا دیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : واٹس ایپ سٹیٹس لگانے والوں کے لیے خوشخبری ہے کہ واٹس ایپ سٹیٹس  کو مزید بہتر بنا دیا گیا 

اسٹوریز اب ہر سوشل میڈیا اور میسجنگ ایپ کا ایک لازمی جزو ہے، جس سے صارفین اپنے روزمرہ کے مختلف لمحات دیگر افراد کے ساتھ شیئر کرتے ہیں۔یہ اسٹوریز 24 گھنٹے بعد خودکار طور پر غائب ہوجاتی ہیں۔واٹس ایپ میں اسٹوریز کو سٹیٹس کے نام سے شامل کیا گیا ہے۔اگر آپ واٹس ایپ سٹیٹس استعمال کرتے ہیں تو اچھی خبر یہ ہے کہ کمپنی کی جانب سے اسے بہتر بنایا جا رہا ہے۔

 واٹس ایپ کی جانب سے ویڈیو سٹیٹس کے دورانیے کو 90 سیکنڈ تک بڑھایا جا رہا ہے۔WABetaInfo کی رپورٹ کے مطابق یہ فیچر واٹس ایپ کے اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے بیٹا (beta) ورژن میں متعارف کرایا گیا ہے۔یہ نیا فیچر واٹس ایپ کی جانب سے سٹیٹس شیئرنگ کے تجربے کو بہتر بنانے کی کوششوں کا حصہ ہے۔اس سے قبل واٹس ایپ میں ویڈیو سٹیٹس کا دورانیہ ایک منٹ تک محدود تھا اور اس وجہ سے صارفین کو زیادہ طویل ویڈیوز کو تقسیم کرکے ایک سے زیادہ سٹیٹس پوسٹ کرنا پڑتے تھے۔

آغاز میں واٹس ایپ سٹیٹس میں 30 سیکنڈ ویڈیو کو پوسٹ کرنا ممکن تھا جس کا دورانیہ 2024 میں بڑھا کر ایک منٹ کیا گیا تھا۔مگر اب صارفین 90 سیکنڈ کی ویڈیو پوسٹ کرسکیں گے جس سے سٹیٹس پوسٹ کرنے کا تجربہ بہتر محسوس ہوگا۔ابھی یہ فیچر بیٹا ورژن میں متعارف کرایا گیا ہے تو یہ واضح نہیں کہ واٹس ایپ کی جانب سے اس فیچر کو کب تک تمام صارفین کے لیے متعارف کرایا جائے گا۔