ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آئندہ 24 گھنٹوں میں موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات کی  پیشگوئی 

آئندہ 24 گھنٹوں میں موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات کی  پیشگوئی 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض) محکمہ موسمیات نے  آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران باغوں کے شہر لاہور کا موسم خشک رہنے کی پیشگوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے جبکہ صبح کے وقت کم سے کم درجہ حرارت 23 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔اسی طرح صبح کے وقت ہوا میں نمی کا تناسب 51 فیصد ریکارڈ کیا گیا جبکہ شام کے وقت یہ تناسب 40 فیصد رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کےمطابق جمعرات کے روز بھی شہر کا موسم خشک رہےگا۔

ذرائع کے مطابق خشک موسم اور گرمی کورونا کے خلاف موافق ہیں لہٰذا محکمہ موسمیات کی جانب سے موسم کے بارے میں ایسی پیش گوئی خوش آئند ہے، موسمیاتی تبدیلیوں سے کورونا پر کافی اثرات مرتب ہوتے ہیں،  پاکستان سمیت دنیا بھر کی حکومتیں کورونا کے خلاف جنگ لڑ رہی ہیں، جس میں شہریوں پر سب سے بڑی اور اہم ترین ذمہ داری عائد ہوتی ہے کیونکہ حکومتی اقدامات اگر شہریوں کو گھر رکنے کا کہتے ہیں اور وہ نہیں رکتے تو حکومتی اقدامات کی کوئی اہمیت نہیں رہتی۔

محکمہ موسمیات کی آفیشل ویب سائٹ پر موجود معلومات کے مطابق بدھ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع ابر آلود رہے گا، تاہم بالائی خیبر پختونخوا، خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان بھی ہے،جمعرات کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا تاہم بالائی خیبر پختونخواہ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان بھی ہے۔

 دو سری جانب  لاہور میں فضائی آلودگی کم ہوگئی، پہلی بار لاہور میں  ایئرکوالٹی انڈیکس انتہائی کم ریکارڈ کیا گیا ہے، شہر کا ائیر کوالٹی انڈیکس 50 تک پہنچ گیا ہے۔ شہر کو گزشتہ ایک ہفتے میں مسلسل گرین لائن میں شامل کیا جا رہا ہے اور حالیہ دنوں میں ٹریفک کی کمی، فیکٹریوں کی بندش نےلاہور کو صاف کر دیا۔

Shazia Bashir

Content Writer