سٹی 42:پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے اپنے مداحوں کو بڑی خوشخبری سنا دی، ان کے گھر ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔
ماہرہ خان نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کے ذریعے مداحوں کے ساتھ یہ خوشخبری شیئر کی۔ اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں لکھا، ’’ہم منصوبے بناتے ہیں، پھر اللہ کا منصوبہ ہوتا ہے۔‘‘ ماہرہ خان کی جانب سے خوشخبری شیئر کیے جانے کے بعد شوبز شخصیات اور مداحوں کی جانب سے مبارکبادوں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔
اداکارہ سونیا حسین نے بھی ماہرہ خان کی پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے انہیں مبارکباد دی۔ سونیا حسین نے لکھا، ’’بہت بہت مبارک ہو میری جان۔‘‘
ماہرہ خان کی پوسٹ پر مداحوں اور شوبز شخصیات کی جانب سے نیک خواہشات اور مبارکباد کے پیغامات کا سلسلہ جاری ہے۔