اشرف خان:کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر معمولی سستا ہو گیا۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر ایک پیسہ سستا ہوگیا ،انٹربینک میں ڈالر 277.32 روپے سے کم ہوکر 277.31 روپے پر بند ہوا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 19 پیسے سستاہوکر 279.13 روپے، یورو 77 پیسے سستاہوکر 323.94 روپے ، برطانوی پاونڈ 47 پیسے سستا ہوکر 378.13 روپے پر آگیا جبکہ یو اے ای درہم 1 پیسے بڑھ کر 76.27 روپے ، سعودی ریال 3 پیسے بڑھ کر 74.48 روپے کا ہوگیا۔