سٹی 42 : گاڑیوں کے شوقین افراد کے لیے خوشخبری، ہائبرڈ الیکٹرک گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔
وفاقی حکومت نے مقامی طور پر تیار ہونے والی ہائبرڈ الیکٹرک گاڑیوں پر عائد ٹیکس میں کمی کردی۔ ہائیبرڈ الیکٹرک گاڑیوں پر سیلز ٹیکس میں 7 فیصد کی کمی کر دی گئی ۔ ہائیبرڈ الیکٹرک 2 ہزارسی سی تک گاڑیوں پر سیلز ٹیکس 25 فیصد سے کم کرکے 18 فیصد کر دیا گیا۔
وفاقی وزارت خزانہ نے سیلز ٹیکس میں کمی کانوٹیفکیشن جاری کردیا ۔