سٹی 42 : لاہور میں ٹریفک حادثات کا سلسلہ بدستور جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں سے 243 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے ۔
ریسکیو حکام کے مطابق ٹریفک حادثات میں 2 افراد جاں بحق، 305 زخمی ہوئے، جن میں سے 109 شدید زخمی طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیے گئے، جبکہ 196 معمولی زخمیوں کو موقع پر فرسٹ ایڈ فراہم کی گئی۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ٹریفک حادثات تیز رفتاری اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئے ۔