سٹی42 : انارکلی بازار میں ویژن الائنس کی انتخابی مہم جاری ہے۔
انارکلی بازار میں ویژن الائنس کی انتخابی مہم جاری ہے، جس کی قیادت صدارتی امیدوار علی ہسام اصغر کر رہے ہیں۔ انارکلی بازار کے تاجروں عتیق الرحمٰن، گوشی بٹ اور حارث عتیق نے انتخابی مہم میں شریک امیدواروں کا استقبال کیا۔
انتخابی مہم میں شہباز قادر، شہزاد علی شاہ، ناصر حمید خان، امجد چوہدری، میاں مقبول، میاں زاہد جاوید، شہاب بشارت اور زین علی سمیت دیگر تاجر بھی شریک ہوئے۔