راؤ دلشاد:چینی قونصل جنرل نے مشیر وزیراعلیٰ پنجاب برائے مصنوعی ذہانت علی ڈار سے ملاقات کی، جس میں پنجاب اور چین کے درمیان مصنوعی ذہانت، ٹیکنالوجی اور باہمی تعاون کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں پنجاب کے اے آئی ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لیے چین کے ساتھ ٹیکنالوجی تعاون کی اہمیت پر زور دیا گیا۔
علی ڈار نے کہا کہ چین کے ساتھ مصنوعی ذہانت اور جدت کے شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دی جائے گی۔ پنجاب اور چین کے تعلیمی اداروں کے درمیان باہمی تعاون کو مضبوط بنانے کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی۔
مشیر وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ زرعی شعبے میں جدید ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کے استعمال کے امکانات پر بھی کام جاری ہے۔
علی ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین کی دیرینہ دوستی کو عملی ٹیک پارٹنرشپس میں مزید وسعت دی جائے گی۔