ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مفرور اشتہاریوں کے خلاف بڑا ایکشن، 48 گھنٹوں میں 8 ملزمان گرفتار

مفرور اشتہاریوں کے خلاف بڑا ایکشن، 48 گھنٹوں میں 8 ملزمان گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری:سِول لائنز ڈویژن پولیس نے مفرور اشتہاری ملزمان کے خلاف کارروائیاں تیز کرتے ہوئے گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران 8 اشتہاریوں کو گرفتار کرلیا۔

 پولیس کے مطابق ملزمان کو سٹاپ اینڈ سرچ میتھڈ کے ذریعے حراست میں لیا گیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار مفرور اشتہاری چوری، ڈکیتی، بوگس چیک اور فراڈ سمیت مختلف وارداتوں میں مطلوب تھے۔ گرفتار ملزمان میں کامران، اکبر، ذوالفقار، شاہ زیب، اعظم، شعیب، شہزاد اور اشرف شامل ہیں۔

پولیس نے گرفتار ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا ہے۔ ایس پی سِول لائنز منزہ کرامت کا کہنا ہے کہ مفرور اشتہاریوں کی گرفتاری کے لیے مقررہ ٹارگٹ کو ہر صورت یقینی بنایا جا رہا ہے۔