ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مرغی کا گوشت سرکاری نرخ کے برعکس مہنگے داموں فروخت 

مرغی کا گوشت سرکاری نرخ کے برعکس مہنگے داموں فروخت 
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ابوبکر ارشد:مرغی کا گوشت سرکاری نرخ سے مہنگا فروخت ہونے لگا۔ سرکاری ریٹ 454 روپے فی کلو مقرر ہے، تاہم اوپن مارکیٹ میں مرغی کا گوشت 10 سے 15 روپے مہنگا فروخت کیا جا رہا ہے۔

پرچون مارکیٹ میں مرغی کا گوشت 454 روپے کے سرکاری نرخ کے بجائے 465 سے 470 روپے فی کلو میں فروخت ہونے لگا ہے۔ اسی طرح چھوٹا گوشت 1600 روپے کے مقررہ نرخ کے بجائے 2400 سے 2800 روپے فی کلو تک فروخت کیا جا رہا ہے، جبکہ بڑا گوشت 800 روپے کے بجائے 1000 سے 1200 روپے فی کلو میں دستیاب ہے۔

فارمی انڈوں کا سرکاری نرخ 245 روپے فی درجن مقرر ہے، تاہم مارکیٹ میں انڈے 250 سے 255 روپے فی درجن فروخت کیے جا رہے ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ مرغی کا گوشت بھی اب غریب عوام کی پہنچ سے دور ہوتا جا رہا ہے۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ مرغی کے گوشت اور انڈوں کی فروخت سرکاری نرخوں پر یقینی بنائی جائے اور زائد قیمتیں وصول کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔