ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شفیق آباد:  موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے شہری جاں بحق

شفیق آباد:  موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے شہری جاں بحق
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاص احمد:شفیق آباد کے علاقے میں موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے سمیع اللہ نامی شہری جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے موٹر سائیکل کی پچھلی نشست پر بیٹھے سمیع اللہ کو فائرنگ کا نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔

ایس پی سٹی ارشد حیات کانجو کے مطابق شفیق آباد پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا ہے، جبکہ تمام پہلوؤں کو مدنظر رکھتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔