ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سندر: مبینہ پولیس مقابلہ میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، ساتھی فرار

سندر: مبینہ پولیس مقابلہ میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، ساتھی فرار
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاص احمد:سندر کے علاقے میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا، جبکہ اس کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

پولیس کے مطابق سندر پولیس نے ناکے پر دو موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا، تاہم ملزمان نے رکنے کے بجائے پولیس پر مبینہ طور پر سیدھی فائرنگ کردی اور فرار ہونے کی کوشش کی۔

پولیس نے فرار ہونے والے ملزمان کا تعاقب کیا، جس کے دوران ایک ملزم اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے زخمی ہوگیا، جبکہ دوسرا ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔

ایس پی صدر عبداللہ عمران چیمہ کے مطابق زخمی ملزم کی شناخت خالد یونس کے نام سے ہوئی ہے۔ زخمی ملزم کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا، جبکہ واقعے کی قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق فرار ہونے والے ملزم کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔