ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بی او آر ایمپلائز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی انتخابات میں ہنگامہ آرائی;4 افراد گرفتار

بی او آر ایمپلائز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی انتخابات میں ہنگامہ آرائی;4 افراد گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: بی او آر ایمپلائز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی انتخابات میں ہنگامہ آرائی ہوئی 
دوران پولنگ گروپوں میں تصادم ہوا، پولنگ عملہ سمیت دیگر افراد زخمی ہوئے ،تصادم شاہین اور ویلفیئر گروپ کے درمیان پولنگ کے دوران ہوا،ویلفیئر گروپ نے 20 افراد کیساتھ لاٹھیوں سے پولنگ سٹیشن پر حملہ کیا۔
حملہ آوروں نے کوآپریٹیوسوسائٹی و دیگر پولنگ عملے کو تشدد کا نشانہ بنایا،ہنگامے کے دوران پریذائیڈنگ آفیسر طیب سیف اللہ کا بازو فیکچر ہوگیا،حملہ آوروں نےکیمرے توڑے،بیلٹ باکس و دیگر پولنگ سامان ساتھ لے گئے۔
کوآپریٹیو ڈیپارئمنٹ نے پولیس کی مزید نفری طلب کر لی ، حالات کوقابو میں کرلیا،4حملہ آور گرفتار کرلیے ،شرپسندوں کیخلاف مزید تحقیقات شروع کر دی گئی