ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محسن نقوی،طلال چوہدری کی شہید  کیپٹن  تیمور حسن کی رہائشگاہ  آمد،اہلخانہ سے اظہار تعزیت 

محسن نقوی،طلال چوہدری کی شہید  کیپٹن  تیمور حسن کی رہائشگاہ  آمد،اہلخانہ سے اظہار تعزیت 
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی اور وزیر  مملکت داخلہ طلال چوہدری شہید  کیپٹن  تیمور حسن کی رہائش گاہ  پہنچ گئے۔

 ‎ محسن نقوی اور  طلال  چوہدری  نے شہید کیپٹن  تیمور حسن  کے والد  بریگیڈئر  حسن عباس  اور  ہونے  والے سسر  سے ملاقات کی۔

 دونوں  وزراء نے سوگوار  خاندان  سے دلی ہمدردی اور تعزیت کااظہار کیا اور شہید کیپٹن  تیمور  کے درجات کی بلندی کے لئے فاتحہ خوانی کی ۔

 وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے  کیپٹین تیمور کے اہل خانہ کے حوصلے کو سراہا۔

  محسن  نقوی  نے کہا کہ جوان اور اکلوتے بیٹے کی جدائی  کا  دکھ  الفاظ  میں  بیان  نہیں  کیا  جاسکتا،آپ کی ہمت  اور  حوصلے  کو  سلام  پیش  کرتے  ہیں۔  

 وزیر  مملکت داخلہ نے کہا کہ کیپٹن  تیمور  شہید  ہمیشہ دلوں میں زندہ  رہیں گے۔

 وفاقی وزیرداخلہ محسن  نقوی نے  شہید  کیپٹن  تیمور  حسن  کو ملنے والے ایوارڈز  اور سرٹیفکیٹس  دیکھے۔

اس موقع پر والد بریگیڈئر حسن عباس نے کہا کہ میرا بیٹا ‎اللہ تعالیٰ کی امانت تھا، اللہ تعالیٰ نے اپنی امانت واپس لے لی۔

 والد بریگیڈئر حسن عباس نے مزید کہا کہ ‎ہر کسی نے رب کے پاس لوٹنا ہے، جن کی عزت سے واپسی ہو وہی کامیاب ہے۔ 

 والد بریگیڈئر حسن عباس نے بتایا کہ کیپٹن  تیمور  حسن  کی شہادت  سے 3 روز  بعد  شادی ہونی تھی ۔

 وفاقی  سیکرٹری  داخلہ، چیف  کمشنر  اسلام  آباد، آئی جی اسلام آبادپولیس اور ڈپٹی  کمشنر  اسلام  آباد  بھی  اس  موقع  پر  موجود  تھے ۔