بجلی چوری کرنے والے پکڑے گئے، لیسکو نے کنکشن کاٹ دیے

بجلی چوری کرنے والے پکڑے گئے، لیسکو نے کنکشن کاٹ دیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہد سپرا : بجلی چوری کرنے والے پکڑے گئے،  لیسکو بیدیاں روڈ سب ڈویژن کے مختلف علاقوں میں متعدد صارفین کے کنکشن کاٹ دیے گئے۔
 لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی نےبیدیاں روڈ سب ڈویژن کے مختلف علاقوں میں بجلی چوروں کیخلاف آپریشن کیا ۔33صارفین کو بجلی چوری کرتےہوئے رنگے ہاتھوں پکڑلیا گیا۔ایس ڈی او بیدیاں روڈ سب ڈویژن حافظ ضرار عمر نے بتایا کہ صارفین ڈائریکٹ سپلائی اور میٹر ٹمپر کرکے بجلی چوری کر رہے تھے۔ بجلی چوروں کے خلاف اندراج مقدمات کی درخواستیں دے دی گئی ہیں۔ بجلی چوروں سے لاکھوں روپے کے ڈی ٹیکشن بل بھی وصول کیےجائیں گے۔