سٹی42: وزیراعلیٰ پنجاب نے رات گئےشاہدرہ فلائی اوور کا دورہ کیا۔
محسن نقوی نے منصوبے کے تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا، فلائی اوور بننے سے شہریوں کو بہت سہولت ملے گی۔
انہوں نے بتایا کہ ترقیاتی منصوبوں پر دن رات کام جاری ہے۔ محسن نقوی نے لاہور کے عوام کو خوشخبری سیائی کہ بند روڈ کا کام جلد شروع ہوجائے گا۔