ویڈیو؛ گھر سےبھاگی معروف یویٹوبر کہاں سے ملی؟ والدین آبدیدہ ہوگئے

YouTuber Runs Away, Found On Train; Parents Livestream Tearful Reaction
کیپشن: YouTuber Runs Away
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس نے دیکھنے والوں کو بھی افسردہ کردیا، والدین بھی بیٹی کے لاپتہ ہونے پر شدید پریشان تھے، اس حوالےس ے انہوں لائیوسٹریم پر بتایا کہ ان کی بیٹی کچھ دن سے لاپتہ ہے مگر ان کو خبر ملی کہ ان کی بیٹی مل گئی ہے جس پر وہ اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے۔

تفصیلات کےمطابق معروف یویٹوبر کے گھر سے بھاگنے کا واقعہ بھارتی ریاست مہاراشٹر کے علاقہ اورنگ آباد  میں پیش آیا، مقامی پولیس کا کہناتھا کہ یوٹیوبر  لڑکی نےاپنے والد کے ڈانٹنے کے بعد گھر سے بھاگی تھی جس کو گزشتہ دنوں مدھیہ پردیش کے اٹارسی سٹیشن پر ٹرین کے ڈبے میں دیکھا گیا، بیٹی کی گمشدگی کے بعد والدین نے لائیو سٹریم کرتے اپنی پریشانی کے بارے بتایا مدد کی اپیل کی تھی بعد ازاں انہیں اطلاع ملی کہ ان کی بیٹی ملی گئی ہے۔

16 سالہ بھارتی یویٹوبر' کاویہ یادو 'کا یوٹیوب چینل 'بنداس کاویہ' کے نام سے بنا ہوا ہے، چینل جس کے 44 لاکھ سبسکرائبرز ہیں جو کہ ان کی والدہ کے زیر انتظام ہے۔کاویہ یادو والد کی ڈانٹ سے پریشان ہوکر گھر والوں کو بتائے بغیر چلی گئی تھی۔

لڑکی کے والد نے روتے ہوئے کہا کہ"ہم اسے کل رات سے ڈھونڈ رہے ہیں، ہم نے ایف آئی آر درج کرائی ہے۔ اگر کسی کو ملے تو براہ کرم ہمیں بتائے،"والد نے اپنی بیٹی کے چینل پر ویڈیو شیئر کی جس کو 40 سے زائد لوگوں نے دیکھا۔

معروف یویٹوبر کے لاپتہ ہونے پر اورنگ آباد کے تھانے کے جی آر پی نے مہاراشٹر کے ضلع سے تقریباً 500 کلومیٹر دور واقع اٹارسی ریلوے سٹیشن پر آنے والی ٹرینوں کی چیکنگ شروع کردی۔ جس پر ریلوے پولیس نے اسے بھساول سے کشی نگر ایکسپریس میں دیکھا اور اپنے ساتھ تھانے لے، لڑکی کے والدین کو فوراً اطلاع دی جس پر خوشی سے نہال وہ بیٹی کے ملنے پر گلے لگ کر روئے اور پولیس کا شکریہ ادا کیا۔
 

 
 

 
 
 

M .SAJID .KHAN

Content Writer