ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خراب پرفارمنس پر بابراعظم سے دوسری پوزیشن بھی چھن گئی

Babar Azam
کیپشن: Babar Azam
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: خراب پرفارمنس کے باعث آئی سی سی ٹی20 رینکنگ میں بابراعظم سے دوسری پوزیشن بھی چھین گئی۔

ایشیاکپ میں مسلسل ناکامیوں کے بعد قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کی ایک درجہ مزید تنزلی ہوئی ہے جس کے بعد وہ تیسرے نمبر پر آگئے ہیں جبکہ محمد رضوان بدستور سرفہرست ہیں۔

بابراعظم سے دوسری پوزیشن جنوبی افریقہ کے ایڈم مارکرم نے چھینی، دیگر ٹاپ 10 بلےبازوں میں سوریا کمار چوتھی، ڈیوڈ ملان پانچویں، ایرون فنچ چھٹی، ڈیون کانوے ساتویں، نسانکا آٹھویں پوزیشن پر قابض ہیں۔

بابراعظم کے ریٹنگ پوائنٹس میں بھی کمی آئی ہے جن کی تعداد 771 ہے جبکہ ڈیوڈ ملان کے 792 پوائنٹس ہیں۔ دوسری جانب وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان 810پوائنٹس کے ہمراہ پہلی پوزیشن پر قابض ہیں۔

واضح رہے کہ آل راؤنڈرز اور بالنگ رینکنگ میں پاکستان کا کوئی کھلاڑی شامل نہیں ہے۔