اروشی روٹیلا کے بعد نسیم شاہ کیلئے ایک اور اداکارہ سامنے آگئی

اروشی روٹیلا کے بعد نسیم شاہ کیلئے ایک اور اداکارہ سامنے آگئی
کیپشن: Naseem Shah
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: اروشی روٹیلا کے بعد سری لنکن اداکارہ نے بھی نسیم شاہ کی ویڈیو انسٹاگرام پر شیئرکردیاداکارہ  پاکستانی فاسٹ بولر نسیم شاہ کی تعریف کیے بنا نہ رہ سکیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایشیا کپ میں غیر معمولی کارکردگی دکھانے والے نسیم شاہ کے پاکستان میں تو ہزاروں مداح تھے ہی، اب ان کے دیگر ممالک سے بھی فینز سامنے آرہے ہیں جن میں سے کچھ کا تعلق شوبز انڈسٹری سے ہے۔

سری لنکن اداکارہ یہالی تاشیا نے انسٹاگرام اسٹوری پر میچ  کی کچھ جھلکیاں شیئر کی ہیں جن میں نسیم شاہ موجود ہیں، اداکارہ نے ویڈیو پر تو کچھ نہ لکھا البتہ انہوں نے  پسندیدگی کا اظہار ایموجیز کے ذریعے کیا۔تاہم اداکارہ کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو اسٹوری کی مدت پوری ہونے کے باعث اب ان کے اکاؤنٹ پر  نہیں ہے لیکن یہ سوشل میڈیا پیجز پر ضرور وائرل ہورہی ہے۔

اس سے قبل بالی وڈ اداکارہ اروشی روٹیلا نے بھی اپنے انسٹاگرام پر نسیم کی ایڈٹ شدہ ویڈیو شیئر کی تھی جو خوب وائرل ہوئی، بعدازاں اروشی کو بھی وضاحت دینا پڑی کہ ویڈیو ان کی ٹیم نے لگائی تھی اور اس میں کچھ خاص نہ تھا۔دوسری جانب نسیم شاہ نے بھی دبئی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ انہیں اس سب کے بارے میں علم نہیں، ان کا فوکس صرف کرکٹ پر ہے اور وہ اروشی کو نہیں جانتے۔