جنوبی پنجاب کی بیوروکریسی کو اختیارات مل گئے؛ نوٹیفکیشن جاری

جنوبی پنجاب کی بیوروکریسی کو اختیارات مل گئے؛ نوٹیفکیشن جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی)آخر کار پنجاب حکومت نے جنوبی پنجاب میں تعینات افسران کو با اختیار بنا ہی دیا,نئے چیف سیکرٹری پنجاب کی تعیناتی کے بعد اب حکومت نے بعد باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

نئے رولز آف بزنس کے مطابق جنوبی پنجاب کا اڈیشنل چیف سیکرٹری سنٹرل پنجاب کے مطابق بااختیار ہوگا، نئے نوٹی فکیشن کے مطابق اب جنوبی پنجاب کی بیوروکریسی کو بھی اختیارات دے دیے گئے ہیں،کابینہ نے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے لیے رولز آف بزنس 2011ء میں ترامیم کی منظوری دی تھی ۔

جس پر اب باقاعدہ نوٹی فکیشن میں اختیارات بھی دے دیئے گئے ہیں رولز آف بزنس کے تحت 16صوبائی محکموں کے سیکرٹریز جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ میں کام کریں گے،جنوبی پنجاب کے سولہ محکموں کے سیکرٹریوں کے پاس تبادلوں اور فنڈ کے استعمال سمیت بھرتیوں کے اختیارات بھی ہوں گے۔

قبل ازیں اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب کا کہناتھا کہ جنوبی پنجاب کی ڈویژن گیارہ اضلاع پر مشتمل ہوگی،  چیف سیکرٹری اور عملہ کو تعینات کر دیاگیا جبکہ ایڈیشنل چیف سیکرٹری کو دفاتر اور فنڈز کے اختیارات ہوں گے، جنوبی پنجاب سیکرٹریز دفاتر کو بھرتیوں کے اختیارات بھی مل گئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کی پہلی تاریخ میں جنوبی پنجاب کےلئے 33 فیصد ایک سو نوے ارب روپے مختص کیے گیے ہیں، جنوبی پنجاب کی عوام کو مبارک باد دیتا ہوں یہ مرحلہ جنوبی پنجاب کےلئے اہم ہوگا، پورا پنجاب ہمارا ہے جنوبی پنجاب ہو یا وسطی پنجاب توجہ ہے،سپیکر سمیت سب کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں ان کے آئیڈیاز پر کام کرتے ہیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer