شیاؤمی نے جادوئی چشمہ تیار کرلیا

Smart Glasses
کیپشن: Xiaomi digital glasses
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: شیاؤ می کے  سمارٹ گلاسز جو ٹیلی پرامپٹر بھی ہے کیمرہ بھی، رستہ بتانے والا گائڈ بھی ہے اور مختلف زبانوں میں ٹرانسلیشن کرنیوالا مترجم بھی ہے۔ 
رپورٹ کے مطابق شیاؤ می کا چشمہ کل ہونے والی تقریب میں لانچ کیا جائے گا، چشمے میں چاول کے دانے کے سائز کی مائیکرو ایل ای ڈیز اور ڈسپلے چپ استعمال کی گئی ہے۔ چشمے میں مونو کروم گلاسز نصب ہیں جس کو شیاؤ آرٹی فیشل انٹیلی جنس اسٹنٹ کی مدد حاصل ہے۔ یہ اسسٹنٹ صرف آپ کو انتہائی اہم نوٹیفکیشن ہی دیکھنے کے لئے بھیجے گا۔

چشمے میں بلٹ ان مائیکرو فونز اورسپیکرز اور 5 میگا پکسلز کا کیمرہ بھی نصب ہے، چشمہ آپ کی آواز کو بھی ٹیکسٹ میں بدل سکے گا۔ ایک طاقتور بیٹری، ٹچ پیڈ، وائی فائی، بلیو ٹوتھ اور اینڈ رائڈ بیس سافٹ ویئر بھی چشمہ کا حصہ ہے۔