اداکارہ ایمن سلیم کا یوٹرن، شوبز انڈسٹری میں واپسی کا اعلان

actress
کیپشن: Aymen Saleem
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: پاکستان ٹی وی ڈراموں کی ابھرتی ہوئی اداکارہ ایمن سلیم شوبز کی دنیا میں واپسی کا اعلان کردیا۔ اس بات کی تصدیق اداکارہ نے اپنی انسٹا گرام سٹوری میں کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق معروف ڈرامہ سیریل چپکے چپکے میں میشی کا کردار ادا کرنے والی ایمن سلیم نے ڈرامے سے کافی مقبولیت حاصل کی تھی صرف یہ ہی نہیں مداحوں کی جانب سے میشی اور ہادی کی جوڑی کو خوب سراہا گیا تھا۔ لیکن اب حال ہی میں ایمن سلیم نے اپنے انسٹاگرام پر ایک سٹوری شیئر کی، جس میں انہوں نے اپنے چاہنے والوں کو خوشخبری سنائی کہ وہ شوبز انڈسٹری میں واپس آرہی ہیں۔

انہوں نے مزید لکھا ہے کہ آپ سب کی بے حد محبت نے مجھے مجبور کر دیا ہے کہ وہ واپس آجائیں، مجھے اپنی زندگیوں کا حصہ بنانے کیلئے آپ  سب کا بہت شکریہ۔ وہ اپنے آئندہ والے پراجیکٹس کیلئے بہت اچھا محسوس کر رہی ہیں۔ 

واضح رہے جولائی میں ایمن سلیم نے  شوبز کو خیر آباد کہہ دیا تھا۔ اس حوالے سے انہوں نے ایک پیغام بھی شیئر کیا تھا تھا۔ جس میں ان کا کہنا تھاکہ  دل کی گہرائیوں سے یہ آپ لوگوں سے شیئر کرنا چاہتی ہوں کہ میں اب مزید اداکاری نہیں کروں گی۔  انہوں نے مزید کہنا تھا کہ ان کے لیے شوبز انڈسٹری کی بہت عزت و اہمیت ہے اور وہ انڈسٹری کے ساتھ رابطے میں رہیں گی۔