شاہکام فلائی اوور منصوبے میں اہم پیشرفت

شاہکام فلائی اوور منصوبے میں اہم پیشرفت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 درنایاب : شیرانوالہ منصوبےکےبعد شاہکام فلائی اوور منصوبے کی 62 کنال 2 مرلہ اراضی پر بھی سیکشن چھ کا نفاذ کردیا گیا ، ڈیفنس روڈ کو پانچ اعشاریہ چھ کلومیٹر ایٹ گریڈ توسیع کیلئے بند کردیا گیا جبکہ  ایل ڈی اے نے 130 میں سے 90 پائلیں مکمل کرلیں ۔
 تفصیلات کے مطابق  ایل ڈی اے کے میگا پراجیکٹ شاہکام فلائی اوور منصوبے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے ۔ کمشنر آفس کی جانب سے شاہکام فلائی اوور منصوبے کی 62 کنال 2 مرلہ اراضی پر بھی سیکشن چھ کا نفاذ کردیا گیا ہے ۔ پانچ اعشاریہ چھ کلومیٹر اولڈ ڈیفنس روڈ کو ایٹ گریڈ توسیع کے لئے بند کردیا گیا ۔ ایل ڈی اے نے 130 میں سے 90 پائلیں مکمل کرلیں ۔ 40 پائلیں لینڈ ایکوزیشن پراسیس مکمل نہ ہونے کے باعث رک گئیں ۔

ایل ڈی اے نے ڈیفنس روڈ کو بند کرکے ٹریک کنٹریکٹر این ایل سی کے حوالے کردیا ہے  جبکہ  منصوبے کی ڈیڈ لائن 18 مارچ 2022مقرر کی گئی ہے ۔ ایل ڈی اے نے رواں سال کے اختتام پر منصوبے کو مکمل کرنے کا ٹاسک کنٹریکٹر کو سونپ رکھا ہے ۔ منصوبے میں شامل لاہور کینال اور روہی نالے پر چار برجز کو بھی تعمیر کیا جارہا ہے ۔

پراجیکٹ ڈائریکٹر ہارون سیفی کا کہنا ہے کہ منصوبے کا کام بروقت اور ٹائم فریم میں مکمل کریں گے ، رواں ماہ میں ہی سیکشن سات اور نو لگا کر اراضی کی ادائیگیاں کردی جائیں گی۔