ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گزشتہ 24 گھنٹوں میں  مزید 78 افراد  انتقال کرگئے

 گزشتہ 24 گھنٹوں میں  مزید 78 افراد  انتقال کرگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :  ملک بھر میں کورونا سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں  مزید 78 افراد  انتقال کرگئےجبکہ مجموعی اموات کی تعداد 26 ہزار865 ہو گئی۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کےدوران ملک بھر میں مزید 2 ہزار580 کورونا کیسز رپورٹ ۔ ملک  بھر میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ10 ہزار88ہوگئی۔ این سی او سی کے مطابق ایک ملک بھر میں 47 ہزار 419 کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 5.44 فیصد رہی۔

  پنجاب  میں کورونا سے  ابتک  12 ہزار 259 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار 177، خیبرپختونخوا 5 ہزار 290، اسلام آباد 889، گلگت بلتستان 182، بلوچستان میں 344 اور آزاد کشمیر میں 724 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
پنجاب میں کورونا کیسز کی تعداد 4 لاکھ 15 ہزار654، اسلام آباد میں ایک لاکھ 3 ہزار125،  سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 46 ہزار 45، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 69 ہزار 40، بلوچستان میں 32 ہزار618، آزاد کشمیر میں 33 ہزار 432 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار 168 ہو گئی ہے۔