لیجنڈ آف مولا جٹ کی نمائش کا ایک سال،سنیما گھروں پر فلم کا راج برقرار

Legend of Mola Jut, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زین مدنی: پاکستانی فلم انڈسٹری کی نامور پروڈیوسر عمارہ حکمت اور نامور ہدایتکار بلال لاشاری کی شاہکار  فلم "دی لیجنڈ آف مولا جٹ"کی شاندار نمائش کو ایک سال مکمل ہوگیا پاکستانی سمیت دنیا بھر کے سینما گھروں میں فلم کا راج  آج بھی برقرار  ہے۔

  دنیا بھر  میں کامیابی کے جھنڈے گاڑنے والی سپر ہٹ فلم "دی لیجنڈ آف مولا جٹ" کو پچھلے برس 13 اکتوبر کو ریلیز کیا گیا تھا اور یہ پاکستانی فلم انڈسٹری کی کامیاب ترین فلم ثابت ہوئی۔فلم کی شاندار نمائش کو ایک سال مکمل نان سٹاپ سنیما کی نمائش کا ایک سال سے اپنی کامیاب دوڑ جاری رکھے ہوئے ہے بلاک بسٹر "دی لیجنڈ آف مولا جٹ" نے پاکستان میں نان اسٹاپ نمائش کا ایک سال مکمل کر لیا ہے کیونکہ فلم نے اپنی پہلی ریلیز کی سالگرہ کے موقع پر یونیورسل سینماز اور سینٹورس سینما گھروں مسلسل نمائش کیلئے پیش رہی ہے جبکہ کیو سینما، لاہور اور ایٹریئم سینما، کراچی نے فلم کو ایک بار پھر ناظرین کے لیے دیکھنے کے لیے نمائش کیلئے پیش کر رہا ہے 13 اکتوبر 2022 میں پاکستان اور باقی دنیا میں ریلیز ہونے کے بعد سے،" دی لیجنڈ آف مولا جٹ" نے دنیا بھر کے سینما پر راج کیا ہے فلم کے ہدایت کار بلال لاشاری نے حال ہی میں بالی ووڈ فلم فیسٹیول ناروے میں"دی لیجنڈ آف مولا جٹ" کے لیے "بہترین فلم ساز" کا ایوارڈ جیتا تھا اور انھیں ان کی خدمات پر پاکستان کے اعلیٰ ترین سول ایوارڈز میں سے ایک ستارہ امتیاز کے لئے نامزد کیا گیا.

 بلال لاشاری  کی ہدایت کاری اور عمارہ حکمت کی پروڈیوس کردہ میگا ہٹ فلم 2022 میں برصغیر کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بن گئی, فلم نے ریلیز کے چوتھے ہفتے میں دنیا بھر میں اب تک کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی پنجابی فلم بن کر ریکارڈ توڑ ڈالے. اس سے پہلے یہ فلم کئی دوسرے ریکارڈ بنانے میں کامیاب ہو چکی ہے اور اس کے نام بہت سے ٹائٹل ہیں جن میں  سب سے زیادہ کمانے والی پاکستانی فلم، سال 2022 کے لیے برطانیہ میں برصغیر کی  فلم 28 ستمبر 2023 کو روس میں ریلیز ہونے کے بعد دنیا بھر میں 13.88 ملین امریکی ڈالر سے زیادہ بزنس کرچکی ہے." دی لیجنڈ آف مولا جٹ" بلال لاشاری کی ہدایت کاری کا شاہکار ہے,  اس فلم میں فواد خان، ماہرہ خان، حمائمہ ملک، حمزہ علی عباسی، مرزا گوہر رشید، علی عظمت، صائمہ بلوچ اور فارس شفیع کے ساتھ شفقت چیمہ، نیئر اعجاز، ریشم، بابر علی اور راحیلہ آغا سمیت دیگر فنکار شامل ہیں  ہے۔  عمارہ حکمت اور اسد جے خان کی طرف سے انسائیکلو میڈیا اور لاشاری فلمز کے مشترکہ منصوبے کے تحت علی مرتضیٰ کی اے اے اے موشن پکچرز کے اشتراک سے پروڈیوس کیا گیا ہے جس کا اسکرین پلے بلال لاشاری اور ناصر ادیب کے ڈائیلاگ ہیں.