ویب ڈیسک: بجلی صارفین کیلئے بری خبر،نیپرانےبجلی3روپے21پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دیدی ۔
بجلی مہنگی کرنے کی منظوری اپریل تاجون2022 کی سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی ہے۔ بجلی صارفین پر93ارب95کروڑ 70لاکھ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا ۔نیپرا نے فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوادیا ہے۔
بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق یکم اکتوبر 2022 سے ہوگا ۔اضافی وصولی 4 ماہ کیلئے کی جائے گی جبکہ اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا ۔حکومتی ذرائع کے مطابق سابقہ مختلف ایڈجسٹمنٹس کی مدت30ستمبر 2022 کوختم ہوچکی ہے۔جتنی پرانی ایڈجسٹمنٹ ختم اتنی ہی نئی ایڈجسٹمنٹ یکم اکتوبر سے لاگو ہوگی۔