امید ہے فتوحات کا سلسلہ ورلڈ کپ میں بھی برقرار رہے گا، پرویز الہٰی

Pakistan Cricket Team
کیپشن: Pakistan Cricket Team
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالٰہی نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کو ٹرائی ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے پر شاباشی دی ہے۔

مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری پرویزالٰہی نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر قومی ٹیم کو سہ ملکی T20 سیریز جیتنے پر مبارکباد دیتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے متعلق امید کا اظہار کیا ہے۔

پرویزالٰہی نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے’ویلڈن… گرین شرٹس… ویلڈن! کیویز کو ان کے ہوم گراؤنڈ میں فائنل میں شکست دینے پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں، محمد نواز اور حیدر علی نے بہترین کھیل پیش کر کے پاکستان کی فتح میں اہم کردار ادا کیا‘۔

پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ فتح ہمیشہ محنت، جذبے اور عزم کی ہوتی ہے اور یہ بات پاکستانی ٹیم نے آج پھر ثابت کی۔انہوں نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں مزید کہا ہے کہ پاکستانی کھلاڑیوں نے ٹیم ورک کے ذریعے بہترین کھیل پیش کیا اور جیت اپنے نام کی، فائنل میں فتح سے پاکستانی کھلاڑیوں کا مورال بلند ہے، امید ہے کہ فتوحات کا سلسلہ ورلڈ کپ میں بھی برقرار رہے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 5 وکٹ سے ہرا کر سہ ملکی T20 سیریز جیت لی ہے۔