ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دھواں چھوڑنیوالی گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کا حکم

polution is dangerous
کیپشن: Vehicles Emitting Smoke
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (عرفان ملک)سٹی ٹریفک پولیس سموگ اور ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کیلئےمتحرک،دھواں چھوڑنیوالی کمرشل گاڑیوں کیخلاف کارروائی کیلئےمشترکہ ٹیمیں تشکیل دے دی  گئیں۔

ٹریفک پولیس اور محکمہ ماحولیات کی مشترکہ 2ٹیمیں تشکیل دی گئیں،ٹیمیں بابو صابو چوک اور جناح ٹرمینل ٹھوکر پرکارروائیاں کریں گی،منتظر مہدی( سی ٹی او ) نےکارروائی کےساتھ آگاہی مہم بھی جاری رکھنے کاحکم دیا ہے۔
سی ٹی او نے دھواں چھوڑنیوالی گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کا حکم دیتے ہوئے  کہا کہ گاڑیوں سے نکلنے والا مضر صحت دھواں سموگ کا باعث بنے گا،سموگ سے سانس لینے میں دشواری، ناک،گلے کی بیماریوں کا اندیشہ ہے، 23روزمیں 2ہزار 419 گاڑیوں کیخلاف کارروائی کی گئی ہے۔