ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شاد باغ، منشیات فروش بہن بھائی گرفتار

Drug Dealers Arrested by Lahore police
کیپشن: Drug Dealers Arrested
سورس: City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چوہدری: شاد باغ پولیس نےمنشیات فروش بہن بھائی گرفتارکر لئے، ملزمان تعلیمی اداروں کے اطراف منشیات فروخت کرتے تھے۔

ایس پی سٹی رضوان طارق کے مطابق شادباغ پولیس نے اطلاع ملنے پر  ٹوکے والا چوک کے قریب کارروائی کی اور منشیات فروش بہن بھائی کو گرفتار کر لیا، ملزمان کے قبضہ سے ڈیڑھ کلو منشیات برآمد کی گئی جبکہ گرفتار ملزمان میں شہباز عرف چڑی اور روبینہ شامل ہیں۔

ایس پی سٹی کا کہنا ہے کہ ملزمان منشیات فروشی کے مقدمات میں ریکارڈیافتہ ہیں جبکہ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے  ہیں اور  تفتیش جاری ہے، ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے تعلیمی اداروں کے اطراف منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer